کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ انقلابی منصوبہ ہے ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ
منصوبے سے 7لاکھ افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی، محمد حسین سید
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت کے تعاون سے شروع ہونے والا کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سماجی و معاشی اہمیت کا حامل ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے مفید اور دوررس اثرات ہوں گے۔
روزانہ تقریباً 7 لاکھ افراد کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت مہیا ہوگی، اس پروجیکٹ کوتمام اسٹیک ہولڈرز کی مکمل حمایت حاصل ہے، یہ بات انھوں نے جائیکا جاپان کے سینئر ایڈوائزر مالی تعاون برائے جنوبی ایشیا مسٹر اکی توشی ایو (Akitoshi Iio) سے بات چیت کے دوران کہی جنھوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کراچی ماس ٹرانزٹ سیل رشید مغل، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، ڈائریکٹر لینڈ نجم الزماں، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن مرزا انور بیگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جاپانی ماہر کے اس دورے کا مقصد کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے ان کی آرا اور تجاویز کی روشنی میں آسان شرائط پر جاپانی ODA قرضے کی فراہمی اور KCR پروجیکٹ پر عملدرآمد ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مسٹر اکی توشی لیو کو دعوت دی کہ وہ کراچی سرکلر ریلوے کے مقامات کا دورہ کریں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی نگرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت CCTV کیمروں کی مدد سے کی جائے گی، بعد ازاں جاپانی مشیر برائے سائوتھ ایشیا نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا دورہ کیا اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے شہر کا جائزہ لیا۔