راولپنڈی میں نوجوان لڑکے اورلڑکی کی ہلاکت کا معمہ حل موت کی وجہ خودکشی قرار
آمنہ اورتیمور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین کے راضی نہ ہونے پر انہوں نے خودکشی کرلی، پولیس
ISLAMABAD:
پولیس نے گزشتہ روزگھر کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کا معمہ حل کردیا ہے اور ان کی وجہ محبت میں ناکامی کو قراردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی میں کامسیٹس کے طالب علم 27 سالہ تیموراور25 سالہ آمنہ کی موت کا معمہ حل ہوگیا، دونوں نے زہرکھا کراپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم دونوں کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہیں تھے، ان دونوں کی منگنیاں بھی دوسرے خاندانوں میں کردی گئیں تھیں جس کے بعد تیموراورآمنہ نے دلبرداشتہ ہوکرگزشتہ روزاپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ گاڑی میں خود کوبند کرنے کے بعد زہرکھا کرکیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیمور اورآمنہ نے زہرکھا کرخودکشی کی، آمنہ اورتیمور کے معدے سے حاصل ہونے والے نمونے فرانزک لیب بھجوادئیے گئے جب کہ دونوں نے زہرکھا کرخود کوگاڑی میں بند کرلیاتھا۔