سرگودھا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام 2 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارود، 7 کلاشنکوف، 5 دستی بم اوردیگربارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے کران کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا پولیس نے دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کےنام اعجازاورعثمان معاویہ ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اورانہوں نے افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت حاصل کی، ان دہشتگردوں کو تھانہ جھال چکیاں کی حدود سے گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارود، 7 کلاشنکوف، 5 دستی بم اور دیگربارودی مواد برآمد ہوا ہے۔