دیدار کا کوئی بھی بیان برا نہیں لگتا نرگس
چھوٹی اورلاڈلی بہن کی شادی کے خواب دیکھتی ہوں، اداکارہ
معروف اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ دیدار میری چھوٹی اورلاڈلی بہن ہے، وہ میرے حوالے سے کوئی بھی بیان دے مجھے برا نہیں لگتا۔
جہاں تک اس کی کامیابی سے جیلس ہونے کا تعلق ہے تودیدارسے جیلس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی کامیابی پرجتنی خوشی مجھے ہوتی ہے شایدہی کسی اورکوہو۔ ان خیالات کااظہار نرگس نے ایک ملاقات کے دوران ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ دیدارکا کہنا ہے کہ میں اس کی شادی کے خواب دیکھتی ہوں تواس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ یہ توہر بڑی بہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کی شادی کرے، مہندی، مایوں، بارات اورولیمہ پرہونے والی رسمیں ہوں اوراس کو دھوم دھام کے ساتھ ڈولی میں بٹھا کررخصت کیا جائے۔دیداربہت اچھی فنکارہ ہونے کے ساتھ انسان بھی ہے۔