کراچی حصص مارکیٹ مزید 86 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس 16701 ہوگیا، 369 میں سے 254 کمپنیوں کے دام کم، 17 ارب روپے کا نقصان

69 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید17 ارب11 کروڑ 24 لاکھ54 ہزار183 روپے ڈوب گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے ڈسکائونٹ ریٹ مزید کم نہ کرنے کے ممکنہ دبائوکی اطلاعات، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالر کی نسبت روپے کی قدرمیں کمی کے علاوہ پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔

69 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید17 ارب11 کروڑ 24 لاکھ54 ہزار183 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائوڈسکائونٹ ریٹ میں مزید کمی نہیں کی جائے گی جسکی وجہ سے سرمایہ کاروں کی اکثریت نے نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد اپنی سرمایہ کاری ترجیحات کے تعین کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹریڈنگ کے دوران صرف غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دبائو رہا جنہوں نے 81 لاکھ58 ہزار500 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا جس سے ایک موقع پر 61.18 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس کی16700 کی حد گر گئی تھی لیکن کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے7 لاکھ69 ہزار829 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے17 لاکھ57 ہزار766 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے9 لاکھ48 ہزار866 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے 1لاکھ66 ہزار468 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 41 لاکھ73 ہزار 887 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے3 لاکھ 41 ہزار685 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 85.85 پوائنٹس کی کمی سے16701.69 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس58.05 پوائنٹس کی کمی سے 13542.02 اور کے ایم آئی30 انڈیکس47.04 پوائنٹس کی کمی سے28570.09 ہوگیا۔



کاروباری حجم پیر کی نسبت33 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ 70 لاکھ47 ہزار90 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار369 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں95 کے بھائو میں اضافہ، 254 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو96.83 روپے بڑھ کر 9897.83 روپے اور سنوفی ایونٹیز کے بھائو16 روپے بڑھ کر368 روپے ہو گئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھائو 80 روپے کم ہوکر1530 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھائو40 روپے کم ہوکر4800 روپے ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story