برآمدی ہدف میں ناکامی کمرشل قونصلرز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب
سال2011-12کے دوران58سفارتخانوں میںتعینات کمرشل قونصلرزپر1ارب...
وزارت تجارت نے بیرون ملک 58 پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کمرشل قونصلرز کے شاہانہ اخراجات پر ایک سال میں ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کر دیے ہیں اور 30جون 2012 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلیے مقررہ 26 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکا، وزارت تجارت نے کمرشل قونصلرز سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
''ایکسپریس'' کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2011-12 کے دوران واشنگٹن، مانچسٹر، شکاگو، ابوظبی، استنبول، ڈبلیو ٹی او جنیوا مشن، بنکاک، برسلز، برلن، ماسکو، میکسکو، شنگھائی، نئی دہلی، جکارتہ، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ، لاس اینجلس، ٹوکیو، سڈنی، تہران، ریاض، روم، بیجنگ اور کوالالمپور سمیت 58 سفارتخانوں میں تعینات کمرشل قونصلرز اور تجارتی افسروں کے اخراجات پر ایک ارب 60 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تاہم برآمدات میں اضافے کے حوالے سے کمرشل قونصلرز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور برآمدی ہدف حاصل نہ کرنا ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے کمرشل قونصلرز سے کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے، جواز پیش نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کمرشل قونصلرز کی کارکردگی پر ایکسپورٹرز نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں یہ معاملہ لایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مایوس کن کارکردگی کے باوجود مالی سال 2012-13 کیلیے ان 58 سفارتخانوں میں کام کرنے والے کمرشل قونصلرز کے اخراجات کی مد میں2 ارب 10 کروڑ 35 لاکھ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔