سانحہ بلدیہ کیس عدالت کا حماد صدیقی اور رحمان بھولا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
ملزمان اگر مربھی رہے ہوں تو انہیں ہر حال میں آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، تفتیشی افسر کو حکم
انسداد دہشت گردی عدالت كی جج نے سانحہ بلدیہ فیكٹری كے مفرور ملزمان كی عدم گرفتاری پر شدید برہمی كا اظہار کرتے ہوئے حماد صدیقی اور رحمان بھولا كو گرفتار كركے عدالت میں پیش كرنے كا حكم دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت كے موقع پر مقدمے كے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان كی رپورٹ پیش كی جس میں مؤقف اختیار كیا كہ ملزمان بیرون ملك فرار ہوچكے ہیں اس پر عدالت نے شدید برہمی كا اظہار كیا اور اپنے ریماركس میں كہا كہ یہ كیسے ممكن ہے كہ پیسے بھی لیے لوگوں كو زندہ جلا دیا اور بیرون ملك فرار بھی ہوگئے، ملزم اگر مر بھی رہا ہو اسے ہرحالت میں عدالت میں پیش كیا جائے، آپ لوگ كام نہیں كرتے، عدالت نہیں بتائے گی كہ تفتیشی افسر كو كیا كرنا ہے۔
تفتیشی افسر كا كہنا تھا كہ تمام ایجنسیوں سے بھی رابطہ كیا لیكن كوئی ایڈریس نہیں ملا جس پر عدالت نے مذید برہمی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ بینك جاكر ان كا ایڈریس كیوں نہیں چیك كیا، عدالت نے مفرور ملزمان كے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری كرتے ہوئے بغیرعذر كے آئیندہ سماعت پر ملزمان كو عدالت میں پیش كرنے كا حكم دیا ہے۔