بطور کپتان 6 سنچریاں کوہلی نے دھونی پٹودی اورگنگولی کو پیچھے چھوڑدیا

کوہلی اندور میں بطور کپتان چھٹی سنچری داغ کر چوتھے کامیاب قائد بن گئے

منصورعلی خان پٹودی، سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی نے بطور کپتان 5،5 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

بطور کپتان سنچریاں بنانے کے معاملے میں ویرات کوہلی نے اپنے پیشرو دھونی، منصور پٹودی اور سارو گنگولی کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اندور میں بطور کپتان چھٹی سنچری داغ کر چوتھے کامیاب قائد بن گئے۔


انھوں نے جنوری 2015 میں دھونی سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت حاصل کی تھی، ان سے زیادہ بطور کپتان سنیل گاوسکر(11)، محمد اظہرالدین(9) اور سچن ٹنڈولکر (7 سنچریاں) نمایاں ہیں،واضح رہے کہ منصورعلی خان پٹودی، سارو گنگولی اور مہندرا سنگھ دھونی نے بطور کپتان 5،5 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
Load Next Story