مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے ملیحہ لودھی
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ رہا نہ ہو گا کیونکہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے۔
واشنگٹن میں اقوام متحدہ کی خصوصی سیاسی و نوآبادیاتی کمیٹی کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے، جنت نظیر وادی میں حالیہ انتفادا حق خودارادیت سے مسلسل انکار کا ردعمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیربھارت کا کبھی حصہ رہا نہ ہوگا کیونکہ یہ متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں ندد کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکبھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہوسکتا، ملیحہ لودھی
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تنازع کے حل کے بغیر اقوام متحدہ کا ایجنڈا نامکمل رہے گا، 6 دہائیاں گزرنے کے باوجود عالمی ادارہ کشمیریوں سے رائے شماری کا وعدہ پورانہیں کرسکا اور یہی وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ عالمی برادری نوآبادیاتی نظام کے خاتمہ کے لئے حتمی کارروائی کرے کیونکہ مضبوط اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کا حل واحد ہے۔