قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہتا ہوں اداکار ماجد جہانگیر
عوام کو ن لیگ سے امیدیں ہیں،نواز شریف موقع فراہم کریں، ایکسپریس سے گفتگو.
معروف اداکار ماجد جہانگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اگر مجھے موقع دیں تو میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔
پاکستان کے بگڑتے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں فنکار بہت حساس دل کا مالک ہوتا ہے وہ لوگوں کا دکھ اپنا دکھ سمجھتا ہے، مجھے موقع ملا اور میں منتخب کیا گیا تووفاقی وزارت داخلہ مانگوں گا تاکہ ملک کے حالات بہتر ہوسکیں، میں نے ٹی وی سے وابستگی کے بعد بہترین سیاست سیکھی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مجھے کوئی مات دے سکتا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں ان کی ہار قبل از وقت ان کی گفتگو میں دکھائی دیتی ہے۔
اس وقت مسلم لیگ ن سے عوام کو بہت سی امیدیں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور عوام کی بے انتہا خدمت کی ہے دنیا بھر میں اس کا نام روشن کیا ہے، آج جب میں مفلسی کی حالت میں ہوں تو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے سب نے منہ پھیر لیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے ہمارے ہاںانسان کے فن کی کوئی قیمت نہیں جن فنکاروں نے سینما گھر بند کروادیے اور انڈسٹری کو مکمل تباہ کردیا انھیں سر پہ چڑھایا ہوا ہے،فلم کی تباہی کا اصل قصور وار اداکار شان اینڈ کمپنی ہے اب ڈرامے کا حال بھی کچھ خاص بہتر نہیں دکھائی دیتا جیسے فلم کے نام لیوا اب نہیں رہے کچھ سال بعد ڈرامے کے بھی نہیں رہیں گے ۔