9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔

موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

Load Next Story