کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا عملہ 9 اور 10 محرم کو 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا، ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا عملہ 9 اور 10 محرم کو 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا، ترجمان کے الیکٹرک : فوٹو : فائل

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائی گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر قائد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جب کہ 8 محرم الحرام کی شام کو بھی مجالس کی سہولت کے لئے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی باہم پہنچائی جائے گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ دونوں دن 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا جبکہ 4 ریجنل کمانڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کریں گے صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 یا کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل فورم میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
Load Next Story