وزیراعظم اور آرمی چیف 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
اردن کے رائل اسلام اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے 30 پاکستانی شخصیات کو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اردن نے سال 2017 کے لیے دنیا کی 500 انتہائی با اثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت 30 پاکستانی شخصیات کا نام بھی شامل ہے۔
اردن میں واقع رائل اسلام اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں مقیم اپنے اپنے شعبوں کے بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ 2017 کی فہرست میں 13 زمروں میں 450 افراد کو شامل کیا ہے جب کہ ٹاپ 50 لوگوں کی فہرست علیحدہ سے بنائی گئی ہے۔ 13 کیٹگریز میں سیاست، تعلیم ، مذہبی امور، تبلیغ، فلاح و بہبود، معاشرتی مسائل، بزنس، سائنس وٹیکنالوجی، فن و ثقافت، قرآن کی تلاوت، ذرائع ابلاغ، فن و کھیل کی شخصیات اور شدت پسندوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔
پاکستان کے دیگر اہم ناموں میں عبدالستار ایدھی پر تعزیت کے علاوہ ملالہ یوسفزئی، عمران خان، عاصمہ جہانگیر، مولانا فضل الرحمان، طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے مولانا عبدالوہاب، مولانا تقی عثمانی، ڈاکٹر اکبر ایس احمد، صادق خان (میئر لندن)، ڈاکٹر طاہرالقادری، آیت اللہ محمد حسین نجفی، پیرزادہ شیخ محمد امداد حسین، مولانا سلیم اللہ خان، سید ساجد علی نقوی، سراج الحق، ڈاکٹر رفیق اختر، خانم طیبہ بخاری، چوہدری فیصل مشتاق، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر عمر سیف، صدیق اسماعیل، زید حامد، سلمان اقبال، میرشکیل الرحمان اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 50 انتہائی بااثر شخصیات میں تبلیغی جماعت کے مولانا عبدالوہاب اور مولانا تقی عثمانی بھی شامل ہیں۔