شاہد آفریدی کو باعزت رخصت کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
آفریدی نے 20 سال تک کرکٹ کے میدانوں میں ملک کی خدمت کی، قرارد کا متن
قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدانوں سے باعزت رخصت کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن نے قرارداد جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدانوں سے باعزت رخصت کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہد آفریدی نے 20 سال تک کرکٹ کے میدانوں میں ملک کی خدمت کی، اس لیے الوداعی میچ ان کا حق بنتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ شاہد آفریدی کو کسی تقریب کے بغیر رخصت کرنے سے کرکٹرز کی حوصلہ شکنی ہوگی لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ الوداعی میچ کا اہتمام کرے اور شاہدآفریدی کو انتہائی عزت اور شان کے ساتھ رخصت کیا جائے۔