میرپورخاص میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان

کامیابی کا تناسب 89فیصد رہا، پہلی پوزیشن فریحہ، دوسری حزیفہ اورنمرہ ،تیسری اشرف نے حاصل کی

کامیابی کا تناسب 89فیصد رہا، پہلی پوزیشن فریحہ، دوسری حزیفہ اورنمرہ ،تیسری اشرف نے حاصل کی۔فوٹو ایکسپریس

ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات سال 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔پوزیشن ہولڈرز میں طالبات بازی لے گئیں۔


نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن لٹل فوکس ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کی طالبہ فریحہ ارباب بنت ارباب محمد نے، دوسری سینٹ مائیکل ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کی طالبہ حزیفہ حیدر بنت غلام حیدر اور میمن اکیڈمی ہائیر سیکنڈری اسکول شہدادپور کی طالبہ نمرہ علی شمسی بنت محمد علی نے مشترکہ طور پر جبکہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کے طالب علم اشرف شوکت ولد شوکت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک سائنس گروپ میں 26608 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 2906 امیدواروں نے گریڈ اے ون، 6906 نے گریڈ اے ، 8584 نے گریڈ بی حاصل کیا۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اسناد اور پھولوں کے تحائف دیے۔
Load Next Story