افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ 10 اہلکاروں سمیت 14 ہلاک
ہلمند کےعلاقے لشکر گاہ میں حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔
افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں منظم طریقے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ وزارت داخلہ نے 7 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان نے لشکر گاہ کے علاقے کے داخلی راستے پر پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جہاں کار میں سوار ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد کچھ حملہ آور علاقے میں داخل ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز اور طالبان حملہ آوروں میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔