امریکا سپورٹ فنڈکے60کروڑ ڈالرچند ہفتوںمیں دیگا حفیظ شیخ

امریکا بھاشا ڈیم کی جائزہ رپورٹ کیلیے20 کروڑ ڈالردیگا

امریکا بھاشا ڈیم کی جائزہ رپورٹ کیلیے20 کروڑ ڈالردیگا فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امریکا اتحادی سپورٹ فنڈکے تحت 60کروڑ ڈالرکے واجبات آئندہ چند ہفتوں میں اداکریگا ۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ حالیہ دورہ امریکا میں امریکا سے ڈھائی ارب ڈالرسے زیادہ کی مالی معاونت کے معاملے پربات چیت ہوئی ہے جبکہ عالمی بینک، آئی ایم ایف اورامریکی حکام سے ملاقاتیں مثبت اور مفید رہی ہیں۔ ایک سوال پر وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا بھاشا ڈیم کی جائزہ رپورٹ کیلیے20 کروڑ ڈالردیگاجبکہ اس ڈیم کیلیے امریکا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کنسورشیم بناسکتے ہیں، انھوںنے کہاکہ عالمی بینک ایک ارب80 کروڑ ڈالر دینے کیلیے پُرعزم ہے یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہوگی ۔

 
Load Next Story