جاوید میانداد کے معاف کرنے کا شکریہ اگر الزام واپس نہ لیا تو عدالت جاؤں گا آفریدی
شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ان کے دل میں جاوید میانداد کی بہت عزت ہے، وہ ہمارے ہیرو، لیجنڈ اور ان کے استاد بھی ہیں، ان کے دل میں جاوید میانداد کی عزت کبھی کم نہیں ہو گی، جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : میانداد نے آفریدی کو معاف کردیا
بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اپنے ملک کے لئے کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے وہ کبھی اپنے ملک کو نہیں بیچ سکتے، وہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتے ہیں، امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔ ان کے الزامات سے انہیں، ان کے گھر والوں اور پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے اوراگر انہوں نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو وہ خود کو کلئیر کرانے کے لیے عدالت جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آفریدی نے بیان بازی پر معذرت کرلی
اس خبر کو بھی پڑھیں : معاملہ حل ہونا چاہیے
واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کی کتاب "کرکٹ کارنر" کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔