حکمران قومی خود مختاری سے دستبردار ہو چکے ہیں منور حسن
توانائی کے بحران کے باوجود امریکی دباؤمیں پاک ایران گیس منصوبہ ترک کرنا قابل مذمت ہے
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکی دباؤمیں پاک ایران گیس منصوبہ ترک کرنا قابل مذمت ہے۔
توانائی کے شدید بحران کے باوجود حکمراں امریکی احکامات پر ملکی ترقی اور قومی خود مختاری سے دستبردار ہو چکے ہیں، ایک بیان میں منور حسن نے کہا کہ صدر زرداری کا گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے تہران جانے کے بجائے ملالہ کانفرنس میں شرکت کیلیے لندن جانا اس بات کاثبوت ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح ملک و قوم نہیں بلکہ امریکی احکامات کی تکمیل ہے۔
منور حسن نے کہا امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے کہ امریکا کو پاکستان کے توانائی کے مسائل سے گہری دلچسپی ہے اور امریکا پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے! انھوں نے کہاکہ اگر امریکا واقعی پاکستان کا خیر خواہ ہے تو وہ خطے سے نکل جائے اور ہماری جان چھوڑ دے ،ہمیں ایسی ہمدردی اور دوستی کی ضرورت نہیں جس نے ہماری آنیوالی نسلوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے ۔