بنگلہ دیشی کپتان نے انگلینڈ سے معافی مانگنے سے انکار کردیا
اس معاملے پر آئی سی سی نے میزبان کپتان اور فیلڈر صابر رحمان پر میچ فیس کا 20،20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے
دوسرے ون ڈے میں جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے پر ٹیم کے حد سے زیادہ خوشیاں منانے پر بنگلہ دیشی کپتان نے انگلینڈ سے معافی مانگنے سے انکار کردیا، اس معاملے پر آئی سی سی نے میزبان کپتان اور فیلڈر صابر رحمان پر میچ فیس کا 20،20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
چٹاگانگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرفی نے کہا کہ دراصل ہم نے کچھ غلط نہیں کیا تھا لہذا معافی نہیں مانگ سکتے، ہم صرف خوشیاں منارہے تھے، اس کے لیے انھیں ' سوری ' نہیں کہہ سکتے تاہم وہاں جو کچھ ہوا اس پر فیصلہ میچ ریفری نے کیا۔
واضح رہے کہ اس مقابلے میں بین اسٹوکس نے تمیم اقبال کے ساتھ ہاتھ ملانے سے بھی انکار کردیا تھا، مشرفی نے کہا کہ میں نے اس کی ویڈیو دیکھی ہے۔