بھارتی سپریم کورٹ کاپاکستانی بزرگ شہری ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کاحکم
80سال کے ڈاکٹر خلیل چشتی کورواں سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نےضمانت پررہاکیا تھا
بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی بزرگ شہری ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کاحکم دے دیا ۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹرخلیل چشتی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جتنی سزا بھگت لی وہ کافی ہے،80سال کے ڈاکٹر خلیل چشتی کو رواں سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نےضمانت پررہاکیا تھا اورانہیں پاکستان جانے کی مشروط اجازدت دی گئی تھی۔
واضح رہے ڈاکٹر خلیل چشتی جامعہ کراچی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی سے وابستہ تھے ، وہ مارچ 1992 میں اپنی والدہ کی تیمار داری کے لئے بھارتی شہر اجمیر شریف گئے، جہاں خاندانی جھگڑے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اُنہیں دیگر افراد سمیت قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔