فلم ’’رئیس‘‘ کے ہدایتکار کی ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کی تردید
فلم سے ماہرہ خان کے کردار کو نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی جائے گی،ہدایتکار راہول ڈھولکیا
فلم ''رئیس '' کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی کے مطالبے کے بعد فلم ''رئیس'' کی کاسٹ سے ماہرہ خان کو نکالنے اور کسی دوسری بھارتی اداکارہ کو ان کی جگہ کاسٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے ہی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''رئیس'' کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے فلم سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم سے ماہرہ خان کے کردار کو نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی جائے گی جب کہ ماہرہ اور شاہ رخ خان کی ایک گانے کی شوٹنگ باقی ہے جو لوکیشن کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم 'رئیس' سے ماہرہ خان کو نکالنے کا فیصلہ
راہول ڈھولکیا کا کہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ بھارت میں کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے لہٰذا بھارت یا بیرون ملک شوٹنگ کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فواد خان کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' اور ماہرہ خان کی فلم ''رئیس'' کی نمائش روکنے کی دھکمی دی گئی ہے۔