وزیراعظم کا عمران خان سے بڑا کوئی خیرخواہ نہیں خورشید شاہ
عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوتی، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا عمران خان سے بڑا کوئی بھی خیر خواہ نہیں ہے۔
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف دن بدن مضبوط ہورہے ہیں، میں وزیراعظم نوازشریف کا عمران خان سے بڑا خیر خواہ کسی کو نہیں سمجھتا۔ عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتی۔ تحریک انصاف اپنے ویژن کے تحت احتجاج کررہی ہے۔ تحریک انصاف کوعوامی تحریک سے لندن ملنے جانے کی کیا ضرورت تھی، کیا حکومت کےخلاف ملک میں کوئی پلان نہیں بن سکتاتھا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اہم اجلاسوں کے اندر کی باتیں باہر آنا افسوس کی بات ہے، اس بات پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور کوئی بھی غیر جمہوری اقدام ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگا، پاکستان میں 40 سالوں تک پارلیمانی طرز پر حکومت نہیں رہی، 2014 میں بھی جب احتجاج کیا گیا تو سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں وزیر کی تعیناتی کے لیے پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد نہیں لائی جاتی لیکن ہم نے حکومت پر اس قدر دباؤ ڈالا ہے ہے کہ آئندہ ماہ کوئی وزیرخارجہ آجائے گا۔