تحریک انصاف 30 اکتوبر کو احتجاج نہیں کریگی تاریخ بدلنے کا فیصلہ

30 اکتوبر کو اتوار ہے اس لیے دن تبدیل کیا جائے گا، عمران کی زیر صدارت اجلاس

اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم، عمران راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی تاریخ کے اعلان کے بعداحساس ہواکہ چھٹی کے روز بھر پور احتجاج کرناممکن نہیں،احتجاج اتوار30 اکتوبرکے بجائے کسی اوردن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی تک دن پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں تحریک انصاف کی اسلام آباد کی رہنماؤں کا اجلاس ہوا اجلاس میں اسلام آباد سے رکن اسمبلی اسد عمرسمیت دیگر رہنما شریک تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تفصیلی غورخوص کے بعداسلام آباد کا احتجاجی پروگرام30 اکتوبر کے بجائے کسی متبادل دن کو کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم اس حوالے سے ختمی فیصلہ آئندہ چند روز میں پارٹی کے اعلیٰ قیادت کی میٹنگ میںکیاجائے گا۔


ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چونکہ30 اکتوبر کو اتوار کا دن ہے اور اسلام آباد میں سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ادارے بند ہوتے ہیں اور اسلام آباد ویران اور سڑکیں سنسنان ہوتی ہیں ۔اس لیے پارٹی رہنماؤں نے فیصلہ کیاہے کہ اسلام آباد کا احتجاجی پروگرام 30 اکتوبر اتوار کے بجائے کسی دوسرے دن کیاجائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کا احتجاج کامیاب بنانے کے لیے تمام تر ذمے داریاں اسلام آباد کی قیادت کے ذمے لگا دیں ہیں اس سلسلے میں میٹنگ میں اسلام آباد سے رکن اسمبلی اسد عمر کی صدارت میں ایک چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جواسلام آباد کے احتجاج کے انتظامات سمیت دیگر امور کی نگرانی کرے گی عمران خان راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد آئیں گے اسی طرح خیبرپختون خواکے وزیر اعلیٰ پشاور سے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد آئیں گے۔

 
Load Next Story