سی آئی ڈی بلڈنگ طرز کا ایک اور حملہ ہوسکتا ہے حکومت سندھ کو مراسلہ جاری

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی نگرانی کمانڈر عبد اللہ کر رہا ہے

دہشت گردی کے حملے میں سرکاری عمارتوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مراسلہ فوٹو فائل

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے حکومت سندھ کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی بلڈنگ کی طرز کا ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔



حکومت سندھ کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی شہر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کی نگرانی کمانڈر عبد اللہ کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے بارود سے بھری گاڑی بھی نامعلوم مقام پر تیار کرلی گئی ہے۔


مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حملے میں سرکاری عمارتوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا سندھ حکومت سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ رہے۔
Load Next Story