ووٹر لسٹوں کی تصدیق الیکن کمیشن فوج سے باضابطہ رابطہ کرے گا اشتیاق احمد

ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے لئے صوبائی حکومت کے 10 دس ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اشتیاق احمد

ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے لئے صوبائی حکومت کے 10 دس ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اشتیاق احمد فوٹو: ظفر اسلم/ایکسپریس

KARACHI:
سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے لئے کمیشن کی آج منظوری کے بعد فوج سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کل ہونے والے اجلاس کے دوران کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹرز کی تصدیق کرانے کی منظوری لی جائے گی، کمیشن کی منظوری کے بعد پاک فوج سے باضابطہ رابطہ کیاجائے گا اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ووٹرز کی تصدیق شروع کردی جائے گی۔

اشتیاق احمد نے کہا کہ ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے لئے صوبائی حکومت کے 10 دس ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ فوج سے سیکیورٹی کے لئے لاجسٹک سپورٹ لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کی تصدیق کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
Load Next Story