ماہرین کا شادی کے خواہش مند مردوں کو 5 برس چھوٹی بیوی تلاش کرنے کا مشورہ

شریک حیات اپنے شوہر سے کم از کم 5 برس چھوٹی اور شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ ہو، تحقیق

شریک حیات اپنے شوہر سے کم از کم 5 برس چھوٹی اور شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ ہو، تحقیق فوٹو: فائل

لاہور:
ماہرین نے شادی کے خواہش مند مردوں مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہین اور زیادہ مہارت رکھنے والی بیوی کی تلاش میں ہیں تو ان کی شریک حیات اپنے شوہر سے کم از کم 5 برس چھوٹی اور شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ ہو۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک نئے تحقیقی مطالعے میں 1000 شادی شدہ جوڑوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 5 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہا اس دوران مردوں اور خواتین کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو استحکام بخشنے والے حالات کو زیر غور لایا گیا۔ ماہرین نے شادی کے خواہش مند مردوں مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہین اور زیادہ مہارت رکھنے والی بیوی کی تلاش میں ہیں تو ان کی شریک حیات اپنے شوہر سے کم از کم 5 برس چھوٹی اور شوہر سے زیادہ تعلیم یافتہ ہو۔


ماہرین کے مطابق تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شوہر یا بیوی میں سے کسی ایک یا دونوں کا طلاق یافتہ ہونا شادی کے کامیاب ہونے کے مواقع کم کر دیتا ہے، شریک حیات کا چناؤ محبت ، اقدار ، رجحانات ، ذوق اور مشترکہ عادات کی بنیاد پر کیا جانا اہم ہوتا ہے تاہم اگر ان عوامل میں عمر ، ثقافت اور تعلیم کا بھی اضافہ کر لیا جائے تو یہ جامع فارمولا طلاق یا علیحدگی کے امکانات کو بڑی حد تک کم کر دیتا ہے۔

 
Load Next Story