سری نگر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک 8 زخمی
مسلح افراد نے زکورہ کے مقام پر فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، میڈیا رپورٹس
سری نگرمیں بھارتی فوج کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں بھارتی فوج کا قافلہ زکورہ کے مقام پر تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ صبح کے اوقات اس وقت کیا گیا جب وہ معمول کے گشت کے بعد کیمپوں میں واپس جارہے تھے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جب کہ فورسز نے اطراف کے علاقوں کا مکمل طور پر محاصرہ کرلیا ہے۔
واضح ہے کہ گزشتہ دنوں 2 مسلح افراد نے سری نگر میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرلیا تھا جسے چھڑانے میں سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والی بھارتی فوج کو 36 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔