نارتھ ناظم آباد دکان میں لوٹ مار کرنے والے3ڈاکو گرفتار
اسلحہ، رکشا ، نقدی اور موبائل فون برآمد، سچل پولیس نے بھتہ خور گرفتار کرلیا
نارتھ ناظم آباد پولیس نے دودھ کی دکان لوٹ کر فرار ہونے والے3ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، رکشا ، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے، سچل پولیس نے ایک بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، گڈاپ سٹی پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے کی پتی کا چھینا ہوا ٹریلر برآمد کر کے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد انسپکٹر سلیم خان ناز علاقے گشت پر تھے کہ انھیں اطلاع ملی کہ ڈی بلاک میں واقع دودھ کی دکان سے3ڈاکو واردات کر کے رکشا میں فرار ہوئے ہیں جس پر انھوں نے تعاقب اور مقابلے کے بعد تینوں ڈاکو گل رحمٰن شاہ ، عمران خان اور رحمٰن کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول ، 15 سو روپے نقدی اور متعدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیے ، سلیم ناز نے بتایا کہ ملزمان کٹی پہاڑی کے رہائشی ہیں ،
سچل پولیس نے صفورا چورنگی کے قریب دکاندار سے بھتہ وصول کرنے کیلیے آنیوالے بھتہ خور غلام علی ولد محمد علی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دکاندار آصف میمن سے 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا،
علاوہ ازیں اسٹیل ٹائون کے علاقے سے19 جولائی کو ملزمان نے مذکورہ ٹرالر چھینا تھا اور اس گروہ میں شامل ملزم کریم کو پولیس نے گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ چھینا گیا ٹرالر3افراد منیر ، حیدر اور سلیم کو فروخت کرنے کیلیے دیا ہے،پولیس نے تینوں افراد کو ملزم کریم کے ذریعے فون کر کے بلوایا اور انھیںگرفتار کرلیا۔