اوپیک نے سیکریٹری جنرل البدری کو ایک سال توسیع دیدی
وزارتی اجلاس میں پیداواری کوٹہ بھی 3 کروڑ بیرل یومیہ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اوپیک نے بدھ کو منعقدہ وزارتی اجلاس میں تیل کی پیداوار کا کوٹہ برقرار رکھتے ہوئے موجودہ سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری کے عہدے کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی۔
سعودی وزیر تیل علی النعیمی نے ویانا میں اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے پیداوار جو فی الوقت 3 کروڑ بیرل یومیہ ہے پر برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزارتی اجلاس میں بظاہر نئے سیکریٹری جنرل کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث لیبیا کے البدری کو ووٹنگ کے ذریعے مزید ایک سال کیلیے سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ نئے سیکریٹری جنرل کیلیے 3 امیدواروں کے نام سامنے آئے تھے جن میں سابق سعودی گورنر برائے اوپیک ماجد المنیف، سابق ایرانی وزیرتیل غلام حسین نوزاری اور سابق عراقی وزیر تیل تامرغضبان شامل ہیں۔ سعودی وزیر تیل نے بتایا کہ ہم نے سیکریٹری جنرل کو ایک سال کی توسیع دیدی ہے، وہ تجربہ کار ہیں، توسیع بہت ہی اچھا فیصلہ ہے، اوپیک کا آئندہ اجلاس 31 مئی کو ہوگا۔