پی پی سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی سہراب مری
ہر دور میں سندھ دشمن منصوبوںکی مخالفت اور ان کے خلاف جدوجہد بھی کی
وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سہراب خان مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں سندھ دشمن منصوبوںکی نہ صرف مخالفت کی بلکہ ان کے خلاف جدوجہد بھی کی ہے۔
کالاباغ ڈیم جیسے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنا حکومت کے خلاف سازش ہے، تاہم ہم یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے حقوق پرکوئی سودی بازی نہیں کریں گے۔ سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم پرست بلدیاتی نظام کے دُہرے ہونے کا فضول شور مچا رہے ہیں، پی پی کے خلاف اقتدار میں آتے ہی سازشیں شروع کر دی گئیں مگر ان کی قیادت نے سیاسی بصیرت سے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا ۔
پی پی آج بھی مضبوط اور عوامی پارٹی ہے جس سے عوام محبت کرتے ہیں اور یہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سندھ میں حالیہ ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس سے زیادتی کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار عوام سے خطاب کرینگے۔ اس موقع پر جی ایم جتوئی، ڈاکٹر سجاد، کاشف میمن، معراج بھٹی، بابر لاڑک، سہیل پٹھان، مرتضیٰ سولنگی اور آفتاب اسران نے ساتھیوں سمیت سپاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔