اسمبلیوں میں کسانوں مزدوروں کی سیٹیں مختص کی جائیں
ملک کی صورتحال انتہائی خراب اور غربت بڑھ رہی ہے، محمد تحسین ، نوابشاہ میں ورکشاپ
نیپال کی طرز پر قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کسان و مزدوروں کیلیے نشستیں مختص کی جائیں اور پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد بڑھائی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار سائوتھ ایشیاء پارٹیز پاکستان کے ڈائریکٹر محمد تحسین نے بدھ کے روز نواب شاہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے اور غربت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے،اس کے لیے سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیاں موجودہ حالات کا جائزہ لیں اور اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔
شاہ سچل کے ڈائریکٹر لالہ ارشد خاصخیلی نے کہا کہ سندھ کی تعلیم و سیاست کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،جب تک پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی غریب عوام خوشحال نہیں ہو سکتے ۔ اس لیے سول سائٹی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ورکشاپ سے شہناز شیری، سنم رشید، یاسین خاصخیلی نوجوان صحافی وہیب رداری ، ایڈووکیٹ رائو سلمان سارنگ سندھی، لیاقت رند ، زیب النساء و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے اختمام پر ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ دفاعی بجٹ کم کر کے تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے۔