سلمان خان فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کے روپ میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے سلمان خان کو کپل دیو کے کردار کی پیشکش کی جو اداکار نے قبول کرلی۔

بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان نے سلمان خان کو کپل دیو کے کردار کی پیشکش کی جو اداکار نے قبول کرلی۔فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر بننے والی فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان 1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی اداکاروں اور کرکٹرز سے رابطہ کیا ہے جب کہ فلم میں کپل دیو کا کردار ادا کرنے کے لیے سلمان خان کو پیش کش کی گئی ہے جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد سلو میاں فلم میں کپل دیوکے روپ میں نظر آئیں گے۔


دوسری جانب فلم میں کپل دیو کا کردار انتہا ئی اہم ہے جس کے لیے سابق کپتان خود بھی سلمان خان کی مدد کریں گے اور انہیں کرکٹ سے متعلق آگاہی دیں گے تاہم فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ کی آغاز کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ''ٹیوب لائٹ''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story