کوئٹہ میں حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن 2 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد بھی گرفتار ہوئے، ذرائع ایف سی
سبزل روڈ پر ایف سی اور حساس اداروں کے کومبنگ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پرکومبنگ آپریشن کیا اس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق علاقے میں آپریشن کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق بھی کالعدم تنظیم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔