یاسر شاہ تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی بولر بن گئے
یاسر شاہ نے یہ اعزاز صرف 17ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا
پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ہی ہم وطن سعید اجمل کا تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ یاسر شاہ نے یہ اعزاز صرف 17ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کھلاڑی ایشون کے پاس تھا جنہوں نے 18 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ سعید اجمل نے یہ اعزاز 19 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں لے کر حاصل کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی بولر ایشون نے یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑی دیر کردی یہاں تک پہنچنے میں لیکن بہت زبردست کارکردگی ہے لہذا اب اس کو ڈبل سنچری میں تبدیل کریں۔