ماہرہ خان بچپن میں کیسی دکھتی تھیں
ماہرہ خان کے حوالے سے یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ وہ آئی، اُس نے دیکھا اورفتح کرلیا
لاہور:
ڈرامہ سیریل ''ہمسفر'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی کچھ بچپن کی تصویریں دیکھ کر آپ بہت محظوظ ہوں گے جب کہ اداکارہ پریہ کہاوت پوری اترتی ہے کہ وہ آئی، اُس نے دیکھا اورفتح کرلیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے چھوٹی اسکرین پر 2006 میں قدم رکھا اور رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے جب کہ انہوں نے اداکاری کی شروعات ڈرامہ سیریل ''نیت'' سے کی لیکن انہیں شہرت ڈرامہ ''ہمسفر'' سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی کامیابیاں حاصل کیں۔
ماہرہ خان نے کئی ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''شہر ذات''،صدقے تمہارے'' اور''بن روئے'' شامل ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار ان چند خوش نصیب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کیرئیر کے آغاز میں ہی سلور اسکرین پر اپنا قبضہ جمالیا جب کہ انہوں پاکستانی فلموں ''بول''،''بن روئے''،''منٹو''اور ''ہو من جہاں'' میں مرکزی کردار ادا کیے۔
اداکارہ نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی شہرت حاصل کی اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ''رئیس'' میں انہیں کاسٹ کیا گیا جب کہ ان ہر یہ بات پوری اترتی ہے کہ وہ آئی، اُس نے دیکھا اور فتح کرلیا۔
برطانوی میگزین ''ایسٹرن آئی''کی جانب سے ماہر ہ خان کو2015 میں پاکستان کی سب سے زیادہ خوبصورت خاتون قرار دیا گیا۔