حقیقت کا رنگ دکھائے بغیر فنکار اپنے کردار سے انصاف نہیں کر سکتا سارہ لورین

تنقیدکرنے والے یاد رکھیں کہ میں ایک اداکارہ ہوں اوراپنے پروجیکٹ کے کردار کی عکاسی کرنا میری اولین ترجیح ہے، سارہ لورین

مستقبل میں ٹی وی ڈرامہ اور بڑی اسکرین پر منفرد کردار میں دکھائی دوں گی اورلوگ میرے کام کو برسوں یادرکھیں گے فوٹو : فائل

BEIJING:
اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کوسب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور اپنے پروجیکٹ کے کردار کی عکاسی کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

بطورفنکار یہ ہر اس شخص کی ذمے داری ہے کہ جواس شعبہ سے وابستہ ہے ۔ کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی بہترین مانا جاتاہے اوراس کی وجہ سے ہی ایک فنکارکوکامیابی ملتی ہے اوروہ شہرت کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد پہچان بناتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


سارہ لورین نے کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کے دوران ٹی وی انڈسٹری کے لیے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اورجس طرح سے میں نے ڈراموں میں ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی اور یہی میری پہچان بنیں دنیا بھر میں جو فنکارکامیابی کے افق پر چمک رہے ہیںان کی کامیابی کی اصل وجہ منفرد کرداروں کا انتخاب اور ان میں حقیقت کا رنگ نمایاں کرنا تھا۔عظیم فنکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جب میں نے منفرد کردار منتخب کیے تو ساتھی فنکاروںاور حاسدین کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑالیکن میں نے وہی کیا جو مجھے کرنا تھا۔میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارتب تک اپنے کام سے انصاف نہیں کرسکتا جب تک اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں نہ ہو۔

روٹین کے کردار تو ہر کوئی ادا کرلیتا ہے لیکن ایک ورسٹائل فنکار بننے کے لیے ہمیں چیلنجنگ کرداروں کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آنے والے دنوں میں ٹی وی ڈرامہ اور بڑی اسکرین پر منفرد کردار میں دکھائی دوں گی اور مجھے امید ہے کہ لوگ انھیں برسوں یاد رکھیں گے۔
Load Next Story