وفاقی کابینہ روزانہ اربوں کی کرپشن سے متعلق رپورٹیں مسترد جائزہ کمیٹی قائم

پرویزاشرف،الزامات سے ہمیشہ سرخروہوئے،3 کھرب کے بجٹ میں 255کھرب کرپشن کیسے ہوسکتی ہے،کائرہ

جمہوری تسلسل کیلیے شفاف الیکشن ناگزیرہیِں، پیپلزپارٹی،اتحادی جیتیں گے، پرویزاشرف،الزامات سے ہمیشہ سرخروہوئے،3 کھرب کے بجٹ میں 255کھرب کرپشن کیسے ہوسکتی ہے،کائرہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان عام انتخابات کی طرف رواں دواں ہے۔

جمہوریت کے تسلسل ، ملکی سلامتی اور معاشی ترقی کیلیے آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، صرف منتخب قیادت ہی ترقی کی سمت کا تعین کر سکتی ہے، آئندہ الیکشن شفاف ہو نگے، پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، افغان انٹیلی چیف پر حملے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے، افغان حکومت الزام تراشی کے بجائے ٹھوس معلومات اورشواہد فراہم کرے۔




وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلہ نے اس حقیقت کو آشکار کیا ہے کہ ماضی میں کس طر ح نتخابات کے نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کیا جاتا رہا، آئندہ دھاندلی کے کسی بھی امکان کا سدباب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ ملالہ فنڈ کے قیام سے نفرت، تشدد اور جاہلیت کو ہوا دینے والے عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story