بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے پاکستان
رواں برس بھارت نے کنٹرول لائن کی 90 سےزائد مرتبہ خلاف ورزیاں کیں ، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور رواں برس اب تک 90 سےزائد مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے اور رواں برس بھارت کنٹرول لائن پر 90 سےزائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائک کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔