خیبر پختونخوا میں جنرل ضیا کا بلدیاتی نظام بحال کرنیکی منظوری
نظام میں معمولی ردوبدل ، ڈپٹی کمشنر ڈی سی اوز کی جگہ لیں گے،صوبائی کابینہ کا اجلاس
خیبرپختونخوا کابینہ نے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ اور اضلاع کی سطح پر جنرل ضیا کا بلدیاتی نظام واسٹرکچر معمولی ردوبدل کے ساتھ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر،ڈی سی اوزکی جگہ لے لیں گے تاہم ان کے گریڈ کو بیس سے کم کرکے 19 کردیا گیاہے جبکہ کمشنر گریڈ 20 میں ہوںگے۔
اضلاع کی سطح پر بلدیاتی ادارے اورنظام وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی بحال ہوجائے گا،کابینہ نے دینی مدارس کے حوالے سے مرکز کی جانب سے تمام اختیارات نہ ملنے کے باعث مدارس میں اصلاحات کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جبکہ ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس،اسپتالوں کی خود مختاری اور فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اضلاع اور صوبائی سطح پر ہیلتھ ریگولیٹری کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا گیا جس کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیاجائیگا ، یہ فیصلے وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کی زیرصدارت اجلاس میں کیے گئے۔
صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 ء کے تحت اضلاع اور ڈویژنز کی سطح پر انتامی ڈھانچہ کی رپورٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کابینہ نے بعض اضلاع میں ضروریات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنروں کی آسامیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔