سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو نئی تقرریوں سے روک دیا
جب تک عدالت مطمئن نہیں ہوتی سندھ پبلک سروس کمیشن کو کام نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ ہونے تک نئی تقرریوں سے روک دیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تقرری سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نوٹس کا فیصلہ ہونے تک سندھ پبلک سروس کمیشن کو نئی تقرریوں سے روک دیا۔
عدالتی حکم پر سندھ حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ تقرریاں روکنے سے پورا نظام رک جائے گا۔ جس پر جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی نظام موجود ہے، آپ نے ایک نااہل شخص کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنادیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تک عدالت مطمئن نہیں ہوتی کمیشن کو کام نہیں کرنے دیں گے، 15روز میں کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔