173 منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن روکی گئی نیب
کرپشن کی پیشگی روک تھام مارچ سے شروع کی، اسٹیک ہولڈرز کی نااہلیت کے باعث قومی دولت کے زیاں کی رپورٹ تیار کی ہے
قومی احتساب بیورو نے معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کیلیے پیشگی روک تھام اور آگاہی مہم کے ذریعے رواںسال مارچ سے اب تک وفاقی اورصوبائی سطح پر173بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی منصوبہ بندی کوروکاہے۔
نیب کے اعلامیے کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقات بالخصوص اداروں میں فرائض کی انجام دہی اور ان کے ریگولیٹرزکے درمیان کرپشن کی روک تھام کے طریقۂ کارکووضع کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کرپشن رونما ہونے سے پہلے ہی روکی جائے اور اس کیلیے اداروں کے ریگولیٹرزکو متحرک کیا گیا اور ان کی ساکھ کو بہتر بنانے کی حکمت عملی اختیارکی گئی تاکہ کرپشن کو سرزد ہونے سے پہلے روکا جائے ۔
نیب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے مختلف مواقع پر نشاندہی کی ہے کہ کرپشن سرزد ہونے سے پہلے ہی روک کر قومی دولت کو بچایا جا سکتا ہے جو اس وقت معاشرے میں یومیہ 6 سے 7 ارب ہو چکی ہے۔ نیب نے کرپشن کی پیشگی روک تھام کا طریقہ کار رواں سال مارچ میں شروع کیا اور قومی منصوبوں میں ایک کھرب 475 ارب کی کرپشن کو روکا ہے ، نیب پیپر ورک تیارکیا گیا ہے جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز میں پیشہ ورانہ کمی اور نااہلیت کے باعث قومی دولت کے ضیاع کی رپورٹ تیارکی گئی ہے جسے جمعے کومیڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا۔