تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی پر غور
اجلاس کے دوران اسلام آباد مارچ 30 اکتوبر کی بجائے 2 نومبر کو کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا
عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کو بند کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی جس میں گزشتہ روز کور کمیٹی اور ٹاسک فورس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد مارچ 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کو کرنے کے معاملے پر گفت و شنید ہوئی، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور اس سلسلے میں قائم کمیٹی کے سربراہ اسد عمر نے بریفنگ دی۔ اجلاس ہی کے دوران پارٹی کے مختلف رہنماؤں کو اس سلسلے میں مختلف ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد مارچ کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے یا نہ دینے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔