کراچی میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کے گھر ڈکیتی

ڈاکوغیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوغیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

ملیر میں ڈاکو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کے گھر سے لاکھوں مالیت کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں 4 ڈاکو دن دیہاڑے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہونے ہوگئے۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں جب کہ ڈکیتی کراچی میں واقع ان کے گھر میں ہوئی۔ نہال ہاشمی کے مطابق گھر میں خواتین موجود تھیں جنہیں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور ایک ہزار پاؤنڈ سمیت قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے جب کہ اس دوران 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ بھی دیتے رہے۔
Load Next Story