سندھ میں سرکاری ملازمتوں سے پابندی ختم نوٹی فکیشن جاری
پہلے مرحلے میں گریڈ ایک سے 15 تک خالی اسامیون میں بھرتیاں کی جائیں گی، نوٹی فکیشن
لاہور:
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گریڈ 1 سے 15 تک بھرتیاں کی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے ملازمتوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ پابندی ہٹائے جانے کے بعد گریڈ 1 سے 15 تک بھرتیاں کی جائیں گی۔ جس میں خصوصی افراد کےلئے 2 فیصد جبکہ خواتین اور اقلیتوں کے لئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:میرٹ پر کوٹے کے مطابق ملازمتیں دیں گے، مولا بخش چانڈیو
نوٹی فکیشن کے مطابق خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹیاں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں اور ابتدائی بھرتیاں ان ہی کمیٹیوں کے ذریعے ہوں گی تاہم کسی بھی محکمے میں بھرتیوں کے اشتہارات اخباروں اور سندھ روزگار اسکیم کی ویب سائٹ پر دیئے جائیں گے۔