معذورایتھلیٹ نے گھوڑے کوشکست دے کرورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

عرب شہزادے کے برق رفتار گھوڑے ’’میزراٹی‘‘ اور ساوتھ افریقہ کے معروف ایتھلیٹ ’’آسکر‘‘ کے درمیان 400 میٹر ریس ہوئی.

ساوتھ افریقہ کے معذور ایتھلیٹ نے تیزرفتار گھوڑے کو شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

BRUSSELS:

ساوتھ افریقہ کے معذور ایتھلیٹ نے ہمت وحوصلے سے ریس میں گھوڑے کوشکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔



قطر میں ہونے والی ریس میں عرب شہزادے کے برق رفتار گھوڑے ''میزراٹی'' اور ساوتھ افریقہ کے معروف ایتھلیٹ ''آسکر'' کے درمیان 400 میٹر ریس منعقد کی گئی، آسکر کے پیروں کی جگہ کاربن فائبر کے بلیڈ نما مصنوعی پیر لگا دیئے گئے تھے۔


معذور ایتھلیٹ نے تیزرفتار گھوڑے کو شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا، اس سے قبل وہ لندن اولمپکس میں بھی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، ریس کا مقصد معذور افراد کو کھیلوں کی جانب ترغیب دینا ہے۔

Load Next Story