پی اے سی نے وزارت خوراک کی 737 گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

آڈٹ نہ کرانےوالوں کے خلاف ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوا یا جائے گا, چیئرمین پی اے سی

آڈٹ نہ کرانےوالوں کے خلاف ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوا یا جائے گا, چیئرمین پی اے سی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا میں دو ڈپٹی چئرمین ختم کرنے کی ہدایت اور وزارت خوراک کی 737 گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چئیرمین ندیم افضل چن کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا میں ڈپٹی چئرمین کے دو عہدے تخلیق کرنے کا نوٹس لے کر چار دن میں دونوں عہدے ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے اور دس دن میں نادرا کو آڈٹ کرانے کے لئے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیئرمین ندیم افضل چن نےکہا کہ آڈٹ نہ کرانےوالوں کے خلاف ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوا یا جائے گا، سیکریٹری اطلاعات نے آڈٹ سے متعلق خط و کتابت سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پاک چائنا انویسٹمنٹ اور ایگری بزنس فنڈ کے آڈٹ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story