تاجروں کا بھتہ خوری کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاج

تاجروں نے دو گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا اورٹریفک بحال ہوگئی۔

تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ کراچی میں فوج کی آمد سے قبل حالات پر توجہ دی جائے۔ فوٹو: فائل

تاجروں نے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے سامنے بھتہ خوری کے خلاف 2 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔



کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھتہ خور دندناتے پھر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔


تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ کراچی میں فوج کی آمد سے قبل حالات پر توجہ دی جائے۔ تاجروں نے دو گھنٹے بعد احتجاج ختم کردیا اورٹریفک بحال ہوگئی۔
Load Next Story