دمشقشام میں بم دھماکے سے17 افراد ہلاک کئی زخمی

بم دھماکا دمشق کے مضافاتی قصبے قناطہ میں قائم سرکاری فوجیوں کے رہائشی علاقے میں ایک اسکول کے قریب ہوا۔

شام میں دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں بم دھماکے کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بم دھماکا دارالحکومت دمشق کے مضافاتی قصبے قناطہ میں قائم سرکاری فوجیوں کے رہائشی علاقے میں واقع اسکول کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ کئی عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے شام میں برسرپیکار باغیوں کو تسلیم کئے جانے کے بعد حکومتی تنصیبات میں دھماکوں میں شدت آگئی ہے، بدھ کے روز بھی دھماکے میں شام کے وزیر داخلہ شدید زخمی ہوگئے تھے جن کی حالت بھی کافی تشویشناک ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story