بلوچستان میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

مذاکرات میں طے پایا ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف قائم مقدمات واپس اور معطل ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا۔

بلوچستان کے ڈاکٹرز 16 اکتوبر سے ہڑتال پر تھے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خاتمے کا اعلان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں جس کے بعد کل سے صوبے بھر میں ڈاکٹر اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں طے پایا ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف قائم مقدمات واپس اور معطل ڈاکٹروں کو بھی بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز 16 اکتوبر سے ہڑتال پر تھے، ابتدا میں ان کی جانب سے صوبے میں ڈاکٹروں کے اغوا کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا تاہم اس احتجاج نے اس وقت مزید شدت اختیار کرلی جب حکومت نے 79 ڈاکٹروں کو معطل اور ان کے خلاف مقدمات قائم کردیئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story